مینگلور31؍مئی (ایس اؤ نیوز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی ریلی میں نفرت کے نعرے لگائےجانے کے متعلق بچے کے باپ اصغر لطیف نے کہاکہ میرا بیٹا سنگھ پریوار کے خلاف نعرے بازی کررہا تھا اور اس نے جو کچھ کیا ہے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی ریلی میں نفرت کے نعرے بازی کو لےکر تنازعہ کھڑا کیاگیا ہے۔ سنگھ پریوار کے خلاف لگائے گئے نعروں کو ہندو دھرم اور عیسائی دھرم کےخلاف لگائے گئے نعرے بتائےجارہےہیں۔ اس تعلق سے بچے کے باپ اصغر لطیف نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے کسی بھی دھرم کے خلاف نعرے نہیں لگائے ہیں بلکہ سنگھ پریوار کے خلاف نعرے بازی کی ہے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسےنعرے بازی اس سے قبل بھی کی جاچکی ہے اس کی وڈیوز ہیں ، اس وقت کچھ نہیں کیاگیا اب کیوں اس پر تنازعہ کھڑا کیاگیا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہاہے۔
اصغر لطیف نے بتایا کہ سی اے اے اور این آر سی مخالف احتجاج کے دوران بھی ایسے نعرے لگائے گئے ہیں۔ ویسے ہی نعرے اب لگائے گئے ہیں ۔